گیس کمپریسر استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار، اہم کاروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سوئی ناردرن گیس نے کمپریسر استعمال کرنیوالے صارفین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد پنجاب بھر میں آپریشن آج سے شروع ہوگا ۔ذرائع سوئی گیس کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کمپریسر کے استعمال پر صارف کا گیس کنکشن منقطع کیے جانے کا عندیہ دے دیا ہے۔سوئی گیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف مقدمات بھی درج ہوں گے ۔واضح رہے کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور اس کے سبب گھریلو و صنعتی صارفین شدید اذیت کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …