ترکی میں وزیراعظم عمران خان کی سادگی کے چرچے

اسلا م آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)وزیراعظم عمران خان کو ترکی میں غیر معمولی پروٹوکول دیا گیا،ترک قیادت پاکستانی وزیراعظم کی سادگی دیکھ کر حیران رہ گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے تمام میٹنگز میں سادہ شلوار قمیض پہننے کو ترجیح دی۔عمران خان نے ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات سے قبل شلوار قمیض پر باقاعدہ کوٹ کے بجائے اپر پہنا۔ملاقات کے بعدترک صدر رجب طیب ایردوان نے ملاقات کے بعد عمران خان کو خود رخصت کیا۔ذرائع کے مطابق ترک قیادت نے وزیراعظم عمران خان کے دو روزہ دورے کو غیر معمولی اہمیت دی۔ذرائع کے مطابق ترک قیادت سمجھتی ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی تعلقات کئی دھائیوں پر محیط ہیں اور پاکستان نے بحثیت قوم ہر آزمائشی گھڑ ی میں ترک قو م کا ساتھ دیا ہے۔حتی کہ خلافت عثمانیہ کی تحریک کے دوران پہلی جنگ عظیم میں برصغیر کی مسلمان عورتوں نے اپنے زیورات بھی ترک جنگجوؤں کو بھجوائے تھے۔اسی لئیے جب پاکستان میں بدترین سیلاب کے بعد ترک صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستان کا دورہ کیا تھا تو ان کی بیوی ایمن ایردوان نے اپنا قیمتی ہار حکومت پاکستان کو دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …