فوجی عدالتوں نے زبردست کام کیاہے، فوجی عدالتوں کو مزید دوسال دیے جائیں، شیخ رشید

اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نےکہا ہے کہ وہ اس بات کےحامی ہیں کہ فوجی عدالتوں کو مزید دوسال دیے جائیں۔سپریم کورٹ آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں نے زبردست کام کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کم از کم دو سال میں بہت سارے لوگوں کو پھانسیاں ہوئی ہیں، مجرم جیلوں میں گئے ہیں، 14سال بعد ریلوے میں وزیر آیا تو کرپشن کے کیسز وہیں پڑے ہیں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں توایک بندےکےپیچھےلگا ہوں کہ دودھ کی رکھوالی پہ بلے کو نہیں بٹھایا جاسکتا،چور، ڈاکو کسی کا احتساب نہیں کرسکتا، اس کے خلاف سپریم کورٹ آ رہا ہوں۔وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ عمران خان کوووٹ اس لیے ملا ہے کہ وہ آئین اور قانون کے تحت کرپٹ لوگوں کو شکنجے میں لائیں،اسی لیے لوگوں نے انہیں ووٹ دیئے۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ اگر ہماری ضرورت کرپٹ لوگوں کے ساتھ مل کر چلنے کی ہے تو یہ اچھی موو نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …