بجلی بحران: لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید لوڈشیڈنگ جاری

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کا بحران تیسرے روز بھی جاری ہے، لاہور کے نواحی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک چلا گیا۔ملک بھر میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے پیپکو ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی مانگ 14050 اور سپلائی 9550 میگاواٹ ہے،ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4500میگاواٹ ہو گیا ۔پیپکو ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ لاہور میں بجلی کی مانگ 2603اور سپلائی 1900میگاواٹ ہے۔ادھر لاہور کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے لیسکو کے ذرائع کا کہناہے کہ کیٹیگری ون کےعلاقوں میں 4گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ذرائع لیسکونے یہ بھی کہا ہےکہ کیٹیگری ون کے سِوا گرڈز کو ہر گھنٹے بعد ایک ایک گھنٹہ بند کیا جا رہاہے، جس کی وجہ سے لاہور کے بعض علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …