پاکستان کا سرد ترین مقام کون سا ہے؟ جانیئے اہم رپورٹ

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) موسم سرما کے شروع ہوتے ہی پاکستان کے سرد ترین مقامات کا اعزاز استور اور اسکردو کے پاس تھا جو ان سے چھن کر آج کالام کو مل گیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرد ترین مقام کالام رہا جہاں درجہ حرارت منفی 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دھند نے پنجاب کے مختلف علاقوں اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،جبکہ یہاں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔لاہور اوراس کے گردونواح میں موسم سرد اورخشک ہے، سرد موسم کے باعث گیس کے کم پریشر اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، فیصل آباد، سرگودھا، مالاکنڈ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے اکثر علاقوں میں آج بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔اسکردو میں منفی 10، گوپس اور استور میں منفی 7، بگروٹ میں منفی 6، مالم جبہ، راولا کوٹ اور ہنرہ میں منفی 4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد میں کم سے کم درجۂ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا گیا، کراچی میں 13، لاہور اور پشاور میں 3، کوئٹہ اور مظفر آباد میں صفر، فیصل آباد میں 4، ملتان میں 6 اور حیدر آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …