بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کی لیاری آمد، مرحوم ظہور زیبی کے گھر جاکر تعزیت

کراچی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آصفہ بھٹو کے ہمراہ لیاری میں مرحوم ظہور زیبی کے گھر جا کر ان کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کے مشہور ترانہ ’دلا تیر بجا ۔۔‘کے خالق ظہور زیبی کے انتقال پر تعزیت کی۔بلاول بھٹو نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ، اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کے مرحوم ظہور زیبی نے دیگر پارٹی ترانوں کے علاوہ مشہور نغمہ ’دلا تیر بجا۔۔‘ کی موسیقی ترتیب دی تھی ۔اس موقع پر بلاول بھٹو کے ہمراہ صنم بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری موجود تھیں،جبکہ وقار مہدی، راشد ربانی، جاوید ناگوری، اعجاز درانی اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …