گوجرانوالہ(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک ماہ پہلے اغوا ہونے والے ساتویں جماعت کے طالب علم کو قتل کر دیا گیا۔بچے کی لاش جھاڑیوں سے برآمد ہوئی ہے جبکہ اغوا کار محلے دار نکلے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان نے بچے کی رہائی کے لیے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا تھا، رقم نہ ملنے پر بچے کو قتل کر دیا ۔گوجرانوالہ میں ایک ماہ قبل اغواء ہونے والے ساتویں جماعت کے طالبعلم حنظلہ عرفان کو قتل کر دیا گیا، ملزمان نے حنظلہ عرفان کی رہائی کے بدلے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا،جو مقتول کے محلے دار ہیں،بچے کے گھر والوں نے ملزمان کی تلاش میں مدد دینے والے کے لیے 10لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان بھی کر رکھا تھا۔پولیس کے مطابق گرجاکھ سے تاوان کے لیے اغواء ہونے والے ساتویں جماعت کے طالبعلم کو قتل کر دیا گیا ہے۔حنظلہ عرفان کو ایک ماہ قبل گھر کے باھر سے اغواء کیا گیا ملزمان نے رہائی کے عوض ایک کروڑ روپے تاوان مانگا تھا رقم نہ ملنے پر بچے کو قتل کر دیا۔پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان فیصل اور قاسم کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان مقتول کے محلہ دار ہیں،جن کی نشاندہی پر نوشہرہ ورکاں کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی حنظلہ کی لاش بھی برآمد کر لی گئی ہے جسے پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news media92tv MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan murder Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November pakistan tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے
بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …