کراچی:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آصف علی زرداری اجازت دیں تو ہم ایک ہفتے میں تحریک انصاف کی حکومت گر سکتے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنما علی رضا عابدی کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف کو حکومت کرنا تو آتا نہیں تھا اب پتہ چلا ہے کہ ان کا حساب بھی کمزور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘میرے پاس سندھ میں 99 سیٹیں اور تحریک انصاف ہماری حکومت گرانے کے لیے 49 ممبران کی ضرورت ہوگی’۔انہوں نے کہا کہ صرف 6 سیٹوں کی بات ہے، پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہو جائے گی۔جعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے حالیہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بارے میں پوچھے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور جے آئی ٹی کا گٹھ جوڑ بےنقاب ہوگیا، یہ جعلی اور جھوٹی جے آئی ٹی رپورٹ ہے، ہم ماتحت عدالت میں اپنا کیس لڑیں گے، ہم ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ صدر زرداری کے خلاف کتنے کیسز بنائے گئے وہ ان تمام کیسز میں سرخرو ہوں گے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ اگر صدر زرداری اجازت دیں تو ہم پی ٹی آئی حکومت کو ایک ہفتے میں گراسکتے ہیں، صرف 6 سیٹ کی بات ہے، پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جو چاہتے ہیں عوام کے مسائل حل نہ ہوں، وہ چاہتے ہیں وزیراعلیٰ سندھ تبدیل ہو، سندھ حکومت گران کی ہر سازش کو ناکام کریں گے، سندھ کے عوام وزیراعلیٰ کی تبدیلی نہیں ہونے دیں گے۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bilawal bhotto bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news media92tv MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November pakistan tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے
بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …