ڈیرہ اسماعیل خان: پاک آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ

ڈیرہ اسماعیل خان(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے دور افتادہ علاقے چودہوان میں پاک آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں 2ہزار مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے چودہوان میں پاک آرمی کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے مختلف بیماریوں میں مبتلا 2000 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات دیں۔چودہوان تحصیل کلاچی کی پسماندہ یونین کونسل ہے، جہاں نبیادی مراکز صحت پر سہولتیں دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان آنا پڑتا ہے۔پاک آرمی کی جانب سے منعقدہ اس کیمپ میں علاقے کے غریب اور نادار مریضوں کا علاج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …