کراچی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) پاکستان نیوی فلیٹ کی سالانہ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ 2018ء کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھےجنہوں نے پاکستان فلیٹ کی 2018ء کے دوران آپریشنل سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔نیول چیف کا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران پاکستان فلیٹ نے مختلف بحری مشقوں بالخصوص سی اسپارک میں مختلف ویپن سسٹمز کی فائرنگ سے آپریشنل تیاریوں میں گراں قدر اضافہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک نوعیت کی بین الاقوامی اور دوطرفہ مشقوں میں پاکستانی فلیٹ کی بھرپور شمولیت قابل تحسین ہے، پاک بحریہ کے جہازوں نے پہلی بار جرمنی اور روس کی بندرگاہوں کے دورے کیے جو نیول ڈپلومیسی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔نیول چیف نے مزید کہا کہ پاک بحریہ قومی دفاع کے علاوہ بین الاقوامی سمندروں میں امن اور سلامتی کی بحالی کے لیے بھی کوشاں ہے، پاک بحریہ نے گزشتہ سال سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے تحت بحر ہند میں اہم مقامات کی نگرانی اور خلیج عدن میں تجارتی جہازوں کی سیکیورٹی کا آغاز کیا۔انہوں نے مزید کہ کہ پاک بحریہ کی اس کاوش سے خطے میں معاشی سرگرمیوں کو موزوں سمندری ماحول اور علاقائی امن و سلامتی کو فروغ ملے گا، فلیٹ کی ضروریات پورا کرنے کے لیے جدید جنگی سازو سامان سے لیس 4نئے جہازوں کا معاہدہ چین اور چار کا ترکی سے طے پا چکا ہے۔نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے 2018ء کے دوران دفاع وطن میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔قبل ازیں کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے 2018ءکے دوران فلیٹ کی آپریشنل مصروفیات کا جائزہ پیش کیا۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news media92tv MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November pakistan tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے
بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …