چیف جسٹس کے ڈاکٹر یاسمین راشد سے متعلق اہم ریمارکس سامنے آگئے

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہیلتھ کیئر کمیشن کی تشکیل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارنے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے کہا ہے کہ ہمیں امید نہیں تھی کہ آپ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کریں گی۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ہیلتھ کیئر کمیشن کی تشکیل سے متعلق کیس کی سماعت کی۔جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھاکہ چیف سیکریٹری نے ہمیں تحریری جواب دیا ہے کہ انہیں اس معاملے میں مس گائیڈ کیا گیا ہے۔چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم ڈائریکٹ زندگی کے ساتھ جڑا ہوا ہے، اس طرح کے بورڈز کو بالکل قبول نہیں کریں گے، اس بورڈ میں جید لوگوں کو ہونا چاہیے۔ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہ کہ اب جو کمیشن بنایا جائے گا اس کے نام فائنل کرنے سے قبل سپریم کورٹ سے منظوری لی جائے گی۔چیف جسٹس نے وزیر صحت یاسمین راشد سے استفسار کیا کہ آپ کو پتا ہے آپ کے اسپتالوں کی لفٹیں اور پانی کے مسائل عدالت حل کرا رہی ہے؟سپریم کورٹ آف پاکستان نے کیس کی سماعت 4 جنوری تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …