زرداری ایک بار پھر ایکشن میں، جانیئے اہم خبر

کراچی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اردو میں اس لئے بات کرتا ہوں کہ اسلام آباد میں گونگے، اندھے اور بہرے لوگ رہتے ہیں۔سابق صدر آصف علی زرداری خان گڑھ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ان کے ہمراہ بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچے۔خان گڑھ میں جلسےسےخطاب کر تے ہوئے آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ہم نے اٹھارہویں ترمیم میں صوبوں کو ان کا حق دیا۔انہوں نے سوال کیا کہ گھوٹکی کا کیا قصور ہے کہ اس کا حق اس کو نہیں ملتا ؟میری کوئلے کی کانیں نہیں ہیں، ہم نے کوئلے کی کانیں غریبوں کی ملکیت بنا دیں ۔آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ہم تو جیت کر بھی اپوزیشن میں رہتے ہیں، کسی چیز سے گھبرانے کی ضرورت نہیں؟سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ بات نکلے گی تو دور تک جائے گی، آپ کی قیادت کو کوئی ڈرا سکتا ہے نہ جھکا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …