پی ٹی آئی کا وزیر اعلیٰ سندھ سے بڑا مطالبہ

کراچی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سندھ میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد ثابت ہوگیا کہ پیپلز پارٹی صوبے میں بدترین کرپشن کرتی رہی ہے۔سب سے پہلے وزیر اعلیٰ سندھ استعفیٰ پیش کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کےاستعفے کامطالبہ صرف ای سی ایل میں نام آنے پرنہیں کیا بلکہ وزیراعلیٰ سندھ بہت سارے معاملے کے پیچھے ہیں، ہر محکمے میں اربوں نہیں کھربوں روپےکی کرپشن ہوئی ہے،ہم 5 سال تک انتظار نہیں کرسکتے، ہرفورم پران کےخلاف آوازاٹھائیں گے۔پی ٹی آئی رہنما رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے پیپلز پارٹی کے خلاف موجود کیسز اور جے آئی ٹی تحریک انصاف نے نہیں بنائی،ادارےاپنے کام میں آزاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …