اہم کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کر لیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ پیر 31 دسمبر کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کرے گا۔جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان میں میگا منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس سے آصف علی زرداری کے ذاتی اخراجات کی ادائیگیاں کی گئیں۔جے آئی ٹی کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلاول ہاؤس کے کتے کے کھانے اور صدقے کے 28بکروں کے اخراجات بھی ان جعلی بینک اکاؤنٹس سے دیے گئے۔ایف آئی اے نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہونے والی میگا منی لانڈنگ کیس کی سماعت کے دوران اس کیس کے تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی استدعا کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …