فیصل واوڈا نے زرداری پر بڑا الزام لگا دیا

کراچی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری صاحب نے کل براہ راست سپریم کورٹ پر حملہ کیا ہے، جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی ہے، اگر انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا تو وہ کلیئر ہو جائیں گے۔رہنما پی ٹی آئی فیصل واوڈا نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں ہے، آصف زرداری کا معاملہ اداروں کا ہے ان کے خلاف کیسز نواز شریف کے دور میں بنائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آصف زرداری نے ’لاڈلے‘ کا لفظ استعمال کیا، لاڈلے نواز شریف ہیں، زرداری نے بکواس کرنے اور پھٹے ہوئے ڈھول کے الفاظ بھی نواز شریف کیلئے ہی استعمال کیے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ میں زرداری صاحب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمیں بری الذمہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …