مشیر اطلاعات سندھ وزیراعظم عمران خان پر برس پڑے

کراچی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالنا چاہیے تھا، وزیراعظم عمران خان اور علیم خان کے خلاف بھی انکوائری چل رہی ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے استعفے کے مطالبے پر ردّ عمل دیتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم کیسوں کا سامنا کریں گے، ماضی میں بھی ایسے کیسوں کا سامنا کیا، انکوائری کی بنیاد پراستعفا نہیں دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسملی پرویزالہٰی اور وزیردفاع پرویزخٹک کےخلاف انکوائری چل رہی ہے۔واضح رہے حکومت کی جانب سے ای سی ایل میں ڈالے جانے والوں ناموں کی فہرست میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کانام بھی شامل ہے جس کے بعد پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …