شہباز شریف کے طبی معائنے سے متعلق اہم خبر آگئی

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا منسٹرانکلیو میں ڈاکٹروں کی تین رکنی ٹیم نے طبی معائنہ مکمل کر لیا۔ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کا 3 رکنی میڈیکل بورڈ شہباز شریف کی صحت اور علاج کے حوالے سے مطمئن ہے اور اس نے ایم آرآئی سمیت کچھ نئےٹیسٹ بھی تجویزکیے ہیں۔ذرائع کا یہ بتانا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کے بعض ٹیسٹ نجی لیبارٹریز سے کرائے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ شہبازشریف نے گزشتہ روز طبی معائنہ کے دوران کمر میں شدید درد کی شکایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …