شہید بے نظیربھٹو کی گیارہویں برسی، جیالوں کی بڑی تعداد کی مزار پر حاضری

گڑھی خدا بخش(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) شہید بے نظیربھٹو کی گیارہویں برسی کے موقع پر کارکن اپنی محبوب رہنما کے مزار پر حاضری دے رہے ہیں۔گڑھی خدا بخش میں پاکستان پیپلزپارٹی کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس سے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔شہید بے نظیر بھٹو کی گیارہویں برسی میں شرکت کے لیے ملک بھر سے کارکن قافلوں کی شکل میں لاڑکانہ پہنچ رہے ہیں جہاں ان کی منزل گڑھی خدابخش بھٹو میں اپنی محبوب قائد کا مزار ہے۔

گڑھی خدا بخش بھٹو میں مزار کے احاطے میں جلسےکے انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں لیڈیز پولیس اور کمانڈوز سمیت 7ہزار پولیس اہلکارسیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔کارکنوں کی سہولت کے لیے لاڑکانہ شہر میں مختلف مقامات پر کیمپس لگائے گئے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔لاڑکانہ شہر اور جلسہ گاہ کے اطراف پارٹی ترانے بجائے رہے ہیں، کارکنوں کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔جلسے کا باقاعدہ آغاز دوپہر کے بعد ہو گا، تلاوت قرآن پاک کے بعد مشاعرہ ہو گا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید رہنماؤں اور کارکنوں کو ان کب خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔شام 4بجے سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، شیریں رحمان، قمر زمان کائرہ، نثار کھوڑو، چوہدری منظور، اعتزاز احسن سمیت دیگر رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …