سپریم کورٹ کا بڑا حکم، جانیئے اہم خبر

اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریلوے اراضی لیز پر دینے کیخلاف از خود نوٹس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت عظمیٰ نے رائل پام کلب کی انتظامیہ تحلیل کر دی۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی جس کے دوران سپریم کورٹ نے میسرز فرگوسن کو رائل پام کلب کی نئی انتظامیہ مقرر کر دیا۔میسرز فرگوسن کو رائل پام کلب کا تمام ریکارڈ فوری قبضے میں لینے کا حکم دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ رائل پام کلب کی پرانی انتظامیہ کلب کی حدود میں داخل نہیں ہو سکے گی۔عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ رائل پام کلب میں تمام پروگرام اور سرگرمیاں معمول کے مطابق چلیں گی، ریلوے سے متعلق کوئی بھی ریکارڈ رائل پام کلب سے باہر نہیں جائے گا۔سپریم کورٹ نے رائل پام سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے تمام احکامات بھی غیر مؤثر کر دیئے جبکہ ہائی کورٹ میں زیر التواء کلب کے تمام مقدمات بھی منگوا لیے۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ریلوے اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے اور ریلوے کی زرعی اراضی لیز کے لیے 3 سالہ مدت سے زائد دینے پر بھی پابندی لگا رہے ہیں۔عدالت عظمیٰ نے رائل پام کا ریکارڈ فوری طور پر فرگوسن چارٹرڈ کمپنی کو تحویل میں لینے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان نے رمضان شیخ اور ان کی مینجمنٹ کو رائل پام کلب کا قبضہ فرگوسن کمپنی کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فرگوسن کمپنی رائل پام کلب کی مینجمنٹ بھی سنبھالے گی۔انہوں نے یہ بھی حکم دیا کہ مکمل فرانزک آڈٹ ہونے تک کلب نہ ریلوے کے پاس اور نہ شیخ رمضان کے پاس رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …