لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے سوال کیا ہے کہ زلفی بخاری کون ہے؟ کہاں سے آیا ہے؟سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں زلفی بخاری کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ زلفی بخاری آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی زد میں نہیں آتے، معاون خصوصی کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ صوابدیدی اختیار کا یہ مطلب نہیں کہ وزیراعظم عمران خان جس طرح مرضی کام کریں، زلفی بخاری کون ہے؟ کہاں سے آیا ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ زلفی بخاری نے اپنی ویب سائٹ پر کیسے وزیر مملکت کا عہدہ لکھ دیا؟ زلفی بخاری کو کہاں سے منسٹر بنایا گیا، مجھےوزیراعظم کو بھیجی گئی سمری دکھا دیں، کیسے زلفی بخاری معاون خصوصی بنے ہیں؟زلفی بخاری کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ زلفی بخاری نے وزیر مملکت کا اسٹیٹس کلیم نہیں کیا، ان کی وجہ سے برٹش ایئر ویز پاکستان میں آئی۔کیس کی مزید سماعت عدالتی وقفے تک ملتوی کر دی گئی۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CJP CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahoe lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news media92tv MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November pakistan tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے
بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …