سراج الحق ایک بار پھر حکومت پر برس پڑے

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کہتے ہیں کہ سیاست مرغی اور انڈے پر نہیں ہوتی، قوم انڈے اور مرغی سےنہیں بلکہ مثبت سوچ سے ترقی کرتی ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکمران ورلڈ بینک اور امریکا سے ڈکٹیشن لیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شراب پر پابندی کی قرارداد کی مخالفت کرنے والے اراکین کو نااہل قرار دیا جائے، موجودہ الیکشن قوانین عام آدمی کے اسمبلی تک پہنچنے میں رکاوٹ ہیں۔سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ اقتدار میں موجود لوگوں کا بھی احتساب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …