ڈالر 50 پیسے سستا ہو گیا

کراچی: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد 139 روپے 80 پیسے پر اس کا لین دین ہوتا رہا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 1 پیسے مہنگا ہوا۔انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسے مہنگا ہونے سے اس کی فروخت 139 روپے 93 پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 سستا ہونے سے 139 روپے 80 پیسے پر فروخت ہوتا رہا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں 50 پیسے ریٹ گرنے کے بعد ڈالر کا نیا ریٹ 139 روپے 80 پیسے مقرر ہو گیا تاہم انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک پیسے مہنگا ہوا اور اس کا ریٹ 139 روپے 93 پیسے پر بند ہوا۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 300 پوائنٹس سے زائد کی کمی دیکھنے میں آئی اور100 انڈیکس 38 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …