آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کراچی میں آرمی ایئر ڈیفنس سینٹرکا دورہ

کراچی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں آرمی ایئر ڈیفنس سینٹرکا دورہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ایئر ڈیفنس سینٹرکے دورےکے موقع پر لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان کو کرنل کمانڈر آف آرمی ایئر ڈیفنس کور کے بیجز لگائے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آرمی ایئر ڈیفنس کور کے کردار کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں حاضر سروسّ اور ریٹائرڈ افسران نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …