آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، اظہر علی کا دسواں نمبر

لاہور(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں اظہر علی کا دسواں نمبر جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی کی پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی)نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ۔پاکستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے کین ولیمسن نے کیویز کی تاریخ رقم کر دی ۔ولیمسن 900 رینکنگ پوائنٹس حاصل کرنے والے نیوزی لینڈ کے پہلےکھلاڑی بن گئے اور ساتھ ہی بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر بھی آ گئے۔پہلی پوزیشن اب بھی بھارت کے ویرات کوہلی کے پاس ہے. بیٹسمینوں کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل واحد کھلاڑی اظہر علی دسویں نمبر پر ہیں ۔بولرز کی فہرست میں محمد عباس کا چوتھا اور یاسر شاہ کا نواں نمبر ہے ۔بولرز میں جنوبی افریقا کے ربادا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے.پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس کی چوتھی پوزیشن ہے جبکہ لیگ اسپینر یاسر شاہ نویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …