ایشا امبانی کی شادی کی تقریب: شاہ رخ اور ہیلری کلنٹن کے رقص نے محفل لوٹ لی

ممبئی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی سے قبل تقریبات شروع ہوگئی ہیں، گزشتہ روز بھارتی شہر ادے پور میں ان کی سنگیت کی رسم منعقد کی گئی جس میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے کئی میگا اسٹارزاور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

بھارتی اخبار این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایشا امبانی کی سنگیت کی رسم میں بالی ووڈ کے کئی بڑے ناموں کے علاوہ سابق امریکی وزیر خارجہ جون کیری اور ان کی اہلیہ ہیلری کلنٹن کو مدعو کیا گیا، دوران تقریب شاہ رخ خان اُن کی اہلیہ گوری خان، سابقہ مس ورلڈ ایشوریہ رائے ان کے شوہر ابھیشک بچن اور ہیلری کلنٹن کا شاندار رقص شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے گوری خان کے ہمراہ فلم یہ جوانی ہے دیوانی کے گانے ’دلی والی گرل فرینڈ‘ پر ایسا رقص کیا کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے، اس کے بعد مس ورلڈ ایشوریہ رائے نے اپنے شوہر اور اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ فلم گرو کے گانے ’تیرے بنا‘ پر شاندار ڈانس کیا۔

اس کے علاوہ ایشا امبانی کے سنگیت میں سابق امریکی وزیر خارجہ جون کیری اور ان کی اہلیہ ہیلری کلنٹن کے بھنگرے نے بھی سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل کی۔ اس موقع پر ہیلری کلنٹن نے مخصوص بھارتی لباس زیب تن کیا اور انہیں کی طرح پر جوش انداز میں بھنگڑا ڈالتی نظر آئیں۔ واضح رہے ایشا امبانی کی شادی بھارت کے ارب پتی صنعتکار کے بیٹے آنند پیرامل سے 12 دسمبر کو ان کی رہائش گاہ ممبئی میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …