دپیکا نے عامر خان کے ساتھ کام کرنے سے منع کردیا

ممبئی:(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) ناموربالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارعامر خان ان دنوں اپنے ڈریم پراجیکٹ ’مہا بھارت‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں وہ بھارتی دیومالائی کردار کرشنا کا کردارادا کریں گے جب کہ عامر نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم میں ’دروپتی‘ کے کردار کی پیشکش کی تھی تاہم دپیکا نے مہابھارت میں دروپتی بننے سے انکار کردیا اورعامر خان کی پیشکش ٹھکرادی۔

دپیکا کے دروپتی کے کردار کی پیشکش ٹھکرانے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے تاہم عامر اور دپیکا کے مداح یہ خبرسن کر افسردہ ہوگئے ہیں کیونکہ دونوں کے مداحوں کی شدید خواہش تھی کہ عامر اور دپیکا ایک ساتھ کسی فلم میں نظر آئیں۔واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون بہت جلد ہدایت کارہ میگھنا گلزار کی فلم کی شوٹنگ کاآغازکریں گی جس میں وہ تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خاتون لکشمی اگروال کے کردارمیں نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …