ایشیا کپ 2018 کی ٹکٹیں خریدنے کی جنگ آج سے شروع

دبئی:(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) ایشیا کپ 2018 کے میچز کی ٹکٹیں خریدنے کا عمل آج سے شروع ہوگا.
متحدہ عرب امارات میں آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 20 سے 750 درہم مقرر کی گئی ہے۔

ایونٹ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شریک ہوں گی اور ایونٹ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔
ایشیاء کپ کا آغاز 15 ستمبر کو بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا جب کہ ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاک بھارت میچ 19 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایونٹ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …