بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر بھارتی جنتا پارٹی میں شامل ہو کر عمران خان کی طرح سیاست میں آنا چاہتے ہیں

نئی دہلی (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سیاست میں آنے سے قبل ایک کرکٹر تھے۔وزیراعظم عمران خان سیاست میں آنے سے قبل ہی پوری دنیا میں جانے جاتے تھے۔22 سال کی مسلسل جدو جہد کے بعد عمران خان اپنا خواب پورا کرنے میں کامیاب ہوئے۔۔الیکشن 2018ءمیں جیت کے بعد گزشتہ روز عمران خان نے وزیر اعظم پاکستان کا منصب سنبھال لیا۔عمران خان کی کامیابی کے بعد کئی دوسرے کرکٹرز نے بھی سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اسی حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی کامیابی سے متاثر بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے بھی سیاست کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر بھارتی جنتا پارٹی میں شامل ہو کر اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بی جے پی نے انہیں دلی سے انتخابات میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے، اس کے علاوہ اداکار اکشے کمار کو بھی بی جے پی کا ٹکٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے 25 جولائی کے انتخابات میں فتح حاصل کرنے والے عمران خان نے 18 اگست کی صبح کو ایوان صدر میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا۔ وزیراعظم عمران خان کو دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
عمران خان کے مبارکباد دینے والوں میں بڑے بڑے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔جو عمران خان کے وزیراعظم بننے پر بہت خوش ہیں اور عمران خان کی زندگی سے بہت متاثر بھی ہیں۔یہی وجہ ہے گوتم گمھبیر نے بھی سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گوتم گمبھیر بھارتی جنتا پارٹی میں شامل ہو کر اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔جب کہ بی جے پی نے انہیں دلی سے انتخابات میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد گوتم گمبھیر اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …