ورزش سے متعلق اہم تحقیق سامنے آگئی


لاہور: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) ورزش کرنے سے ہارٹ اٹیک سے بچا جاسکتا ہے ، اہم تحقیق سامنے آگئی.
روزانہ کچھ دیرکی ورزش دل کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے کافی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے اور ہارٹ اٹیک سمیت دیگر بیماریوں سے بچاتی ہے۔ یہ بات امریکہ میں ہونیوالی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
تحقیق میں بتایاگیا کہ روزانہ کچھ دیر کی جسمانی سرگرمیاں خلیات کو دوبارہ بننے میں مدد دیتی ہیں جس سے جسمانی ورم اور ان مسائل سے لڑنے میں مدد ملتی ہے جو امراض قلب کا باعث بنتے ہیں۔ اس تحقیق کے دوران چوہوں پر تجربات کرنے کے بعد یہ نتائج مرتب کئے گئے کہ کچھ دیر کی ورزش ہارٹ اٹیک کے مریضوں کی بحالی نو کیساتھ ساتھ عام لوگوں کو امراض قلب کے خطرے سے بھی بچاتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …