عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد کون کون سے مشہور کرکٹرز نے مبارکباد دی؟ اہم خبر

لاہور: (سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد کرکٹرز کی خوشی کی انتہا نہ رہی.
عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد جہاں قوم کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں وہاں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اور موجودہ کھلاڑی بھی خاصے مسرور ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ عمران خان کے ملک کا 22ویں وزیر اعظم بننے پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے، میں نیا پاکستان بنانے پر ان کے لیے نیک خواہشات رکھتا اورملک کو نئے دور میں جاتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔
وسیم اکرم نے کہا کہ عمران خان نے وہ تقریر کی جو ہر پاکستانی نہ صرف سننا چاہتا تھا بلکہ اس کی اشد ضرورت بھی تھی،آج پوری قوم کے لیے تاریخی دن ہے، اسے قوم کبھی فراموش نہیں کر پائے گی۔ وقار یونس نے کہا کہ پیارے ملک پاکستان کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد، کپتان اللہ آپ کی حفاظت کرے، دنیا بھر میں پاکستانی آپ کی کامیابیوں کیلیے دعاگو ہیں۔
سعید اجمل نے کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم بننے پر سب کو بہت مبارکباد۔ کامران اکمل نے کہا کہ میں عمران خان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا اور امیدکرتا ہوں کہ ان کے دور میں پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا، حسن علی نے کہا کہ میں عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
محمدحفیظ نے کہا کہ میری نیک تمنائیں عمران خان کے ساتھ ہیں، نیا پاکستان زندہ باد۔ وہاب ریاض کے مطابق عمران خان کو کامیابی پر مبارکباد، پورا پاکستان آپ کے ساتھ ہے، اگر گڈ گورننس کے ساتھ یوتھ ایجوکیشن پر فوکس کیا جائے توملک میں نئی سرمایہ کاری لائی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …