شعیب ملک نے بھارت کے یوم آزادی پر کیا پیغام دے دیا؟ اہم خبرآگئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) شعیب ملک نے بھارت کے یوم آزادی پر مبارک باد دے دی.
بھارت کے 71 ویں جشن آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی جانب سے تمام بھارتیوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دی گئی ہے۔
سابق کپتان شعیب ملک نے بھارتی قوم کو یوم آزادی پر مبارک باد دینے کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شعیب ملک نے دنیا بھر میں موجود تمام بھارتیوں کو جشن آزادی کی مبارک دی۔


انہوں نے اپنی اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو خاص طور پر مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’ان کو بھی مبارک جو میرے گھر میں موجود ہیں۔‘
ثانیہ مرزا نے خود کو ’بھارتی بھابی‘ کہہ کر نہایت دلکش انداز میں ٹوئٹ کیا اور تمام پاکستانیوں کو مبارک باد دی انہوں نے لکھا کہ ’میرے تمام پاکستانی مداحوں اور دوستوں کو یوم آزادی مبارک ہو! ! ’انڈین بھابھی‘ کی جانب سے آپ لوگوں کے لیے نیک تمنائیں اور پیار۔‘
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی کو 8 سال گزر چکے ہیں اور دونوں ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ ثانیہ مرزا کئی بار انٹرویوز کے ذریعےیہ بات بتا چکی ہیں۔
ثانیہ مرزا ان دنوں امید سے ہیں اور ان کے ہاں جلد ہی ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے بچے کے خاندانی نام کے حوالے سے کہا تھا کہ اس کے نام کے ساتھ ’مرزا ملک‘ لگے گا۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ وہ ماں بننے کے بعد بھی اپنے ٹینس کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …