سائنس دانوں نے اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹز استعمال کرنے والوں کو خطرناک خبر سنادی

اوہایو:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹز استعمال کرنے والوں کو سائنس دانوں نے خطرناک خبر سنا دی ہے.
رپورٹ کے مطابق اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ سے خارج ہونے والی نیلی روشنی (بلیولائٹ) مسلسل آنکھوں پر پڑتی رہے تو اس سے آنکھوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
یہ روشنی دن میں تو نقصان دہ ہے ہی، لیکن رات میں اس کا اثر چکھ زیادہ ہوتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ نیلی روشنی یا تو سورج کی روشنی میں ہوتی ہے یا پھر ٹیبلٹ یا اسمارٹ فونز سے خارج ہوتی ہے۔
بلند توانائی والی یہ روشنی ایک جانب تو جسم کی اندرونی گھڑی کو متاثر کرتی ہے، تو دوسری جانب آنکھوں میں تناوؤ اور سبزموتیا کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف ٹولیڈو نے مفصل تحقیق کرنے کے بعد کہا ہے کہ اسمارٹ آلات سے خارج ہونے والی بلیو لائٹ 445 نینومیٹر شارٹ ویو موج ہوتی ہے اور یہ روشنی آنکھوں کے خلیات کو خوفناک انداز میں متاثر کرتی ہے۔
اس روشنی پر تحقیق کرنے والے پروفیسر اجیت کنورارتنے کہتے ہیں کہ آنکھ کے پردے یا ریٹینا پر نیلی روشنی کی شعاعیں پڑتے ہی وہاں ایک کیمیائی تعامل شروع ہوجاتا ہے، اس سے روشنی وصول کرنے والے خلیات (فوٹوریسپٹرز) شدید متاثر بلکہ ختم ہونے لگتے ہیں، سب سے تشویش ناک بات یہ ہے کہ تباہ ہونے والے یہ خلیات دوبارہ نہیں بنتے۔
پروفیسر نے بتایا کہ اس خطرے سےبچنے کے لیے رات کے وقت موبائل فون پر نظریں جمانے کی عادت کو لازماً ترک کردیا جائے، اگر اسمارٹ فون پر کچھ دیکھ یا پڑھ رہے ہوں تو فون کا نائٹ ورژن استعمال کرنا بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …