قومی ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز کے لیے بڑھ لی اُڑان

کراچی :(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) ایشین گیمز کے لیے قومی ہاکی ٹیم تیار ہوگئی.
ایشین گیمز میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم کپتان رضوان سینئر کی قیادت میں جکارتہ روانہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم جکارتہ روانہ ہوگئی، پاکستان ہاکی ٹیم کی قیادت رضوان سینئرکررہے ہیں۔
ایشین گیمزمیں پاکستان کا پہلا میچ 20 اگست کوتھائی لینڈ کے خلاف ہوگا، پاکستانی ہاکی ٹیم دوسرا میچ 22 اگست کو اومان کے خلاف کھیلے گی۔
قومی ہاکی ٹیم 24 اگست کوانڈونیشیا،26 اگست کو ملائیشیا اور28اگست کواپنا آخری پول میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔
روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔
دوسری جانب اسسٹنٹ کوچ ریحان بٹ کا کہنا تھا کہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ جشن آزادی پرقوم کو جیت کا تحفہ دیں۔
یومیہ الاؤنسز سے محروم پاکستان ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز کا بائیکاٹ کردیا
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 30 جولائی کو پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے احتجاجاً ایشین گیمز کا بائیکاٹ کیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ جیب خالی ہو توکارکردگی کیسے دکھائیں؟ قوم کے سامنے شرمندہ ہونا نہیں چاہتے۔
قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر کا کہنا تھا کہ جب تک ڈیلی الاؤنس کے واجبات نہیں دیے جاتے ٹیم ایشین گیمز میں شرکت نہیں کرے گی۔
ہاکی کھلاڑیوں کا احتجاج رنگ لے آیا
بعدازاں پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے مکمل واجبات ادا کردیے تھے، صدر پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ ہم نے وعدہ پورا کردیا، اب کھلاڑی وعدہ پورا کریں گولڈ میڈل جیت کرلائیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …