ایک ٹوئٹ نے 25 لڑکیوں کی زندگیاں بچائی

(میڈیا92نیوز) ایک ٹوئٹ نے 25 لڑکیوں کی زندگیاں بچا لیں.


بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں ایک شخص ٹرین میں سفر کر رہا تھا کہ اس نے محسوس کیا کہ یہ لڑکیاں پریشانی میں ہیں اور رو بھی رہی ہیں۔
اس شخص نے انتظار کئے بغیر ٹوئٹر پر پیغام لکھ کر لڑکیوں کی پریشانی کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر ریلوے، وزیر اعلیٰ سمیت چند وزرأ کو ٹیگ کیا۔
اس کے ٹوئٹ میں ٹرین کا نام اور دوسری ساری معلومات شامل تھی،ساتھ ہی لکھا کہ ’لگ بھگ 25 لڑکیاں رو رہی ہیں اور کسی مشکل میں ہیں۔‘
کچھ گھنٹوں میں ہی اس ٹوئٹ الرٹ نے ریاست کے پولیس اسٹیشنوں اور ریلوے اسٹیشنوں پرہل چل مچا دی۔پولیس انسداد اسمگلنگ یونٹ سے رابطہ کر کے لڑکیوں کو ڈھونڈ نکالنے میں کامیاب ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …