پاکستان ہاکی ٹیم کی خراب کارکردگی

(میڈیا92نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم کی خراب کارکردگی
نگراں حکومت نے چیمپئنزٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم کی خراب کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے فیڈریشن کی 20کروڑ روپے کی اسپیشل گرانٹ روک لی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی 2018 میں پاکستان کو بھارت، ہالینڈ، بیلجیئم اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد نگراں حکومت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے ہاکی فیڈریشن کیلئے منظورشدہ اسپیشل گرانٹ روک لی ۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن قومی خزانہ لٹانے میں مصروف ہے ، جبکہ 10 لاکھ سے زائد ماہانہ تنخواہ لینے والے ڈچ کوچ بھی کچھ نہ کر سکے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی ہاکی فیڈریشن کی ناقص کارکردگی پر جواب طلبی کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ 2014 میں پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی میں سلور میڈل جیتا تھا جبکہ 2012 کی چیمپئنز ٹرافی میں برونز میڈل پاکستان کے نام رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …