پاکستان ہاکی ٹیم آج ہالینڈ سے ٹکرائے گی

لاہور:(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم شکستوں کا داغ دھونے کے لیے منگل کو ہالینڈ کے خلاف میدان میں سنبھالے گی پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ رات 9 بجے شروع ہو گا۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم مینجمنٹ کا کھلاڑیوں سے کہنا ہے کہ وہ میگا ایونٹ کے ہونے والے دونوں میچز میں ہونے والے شکستوں کو بھلا کر نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں اور ہالینڈ کے خلاف میچ کا نتیجہ اپنے نام کرنے کے لیے تمام صلاحیتیں صرف کر دیں، دوسرے میچ میں ارجنٹائن کی ٹیم بیلجیئم کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔ ایک دن کے وقفے کے بعد ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے منگل سے دوبارہ شروع ہوں گے۔ مجموعی طور پر2 میچز کا فیصلہ ہوگا، پاکستان ٹیم کو اپنے تیسرے میچ میں ہالینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا، یاد رہے کہ میگا ایونٹ کے اب تک کے مقابلوں میں گرین شرٹس کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔

پہلے میچ میں روایتی حریف نے قومی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے تھی۔ میچ کے دوران رضوان سینئر الیون کی بدترین کارکردگی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ بھارت نے آخری 6 منٹوں میں3 بار گیند کو گول پوسٹ کے اندر پھینکا، دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم ایک گول کی برتری حاصل کرنے کے باوجود آسٹریلیا کے ہاتھوں ایک کے مقابلے میں 2گول سے میچ ہار گئی۔ منگل کے میچ میں بھی ناکامی کی صورت میں گرین شرٹس کی فیصلہ کن مرحلہ تک رسائی کا راستہ مزید دشوارہو جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ 28 جون کو ارجنٹائن اور پانچواں میچ 29 جون کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان تین بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت چکا ہے۔ میگا ایونٹ کا فائنل میچ یکم جولائی کوکھیلا جائیگا۔ادھر پاکستان ہاکی ٹیم کے شکست خوردہ کھلاڑیوں نے گذشتہ روز بھی کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں جا کربھرپور پریکٹس کی اور دونوں میچز میں نظر آنے والی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کا کھلاڑیوں سے کہنا تھا کہ وہ میگا ایونٹ کے ہونے والے دونوں میچز میں ہونے والے شکستوں کوبھلا کرنئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں اور ہالینڈ کے خلاف میچ کا نتیجہ اپنے نام کرنے کے لیے تمام صلاحیتیں صرف کردیں۔ دوسرے میچ میں ارجنٹائن کی ٹیم بیلجیئم کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔ ارجنٹائن نے اب تک کے دونوں میچز میں ایک میں کامیابی حاصل کی، پہلے میچ میں ارجنٹائن نے ہالینڈ کو ایک کے مقابلے میں 2گول سے شکست دی تھی جبکہ بھارت نے دوسرے میچ میں ارجنٹائن کو 2-1 گول سے زیر کیا تھا۔ بیلجیئم کی ٹیم بھی تاحال کوئی میچ اپنے نام کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …