چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دیدی

بریڈا(سپورٹس ڈیسک/میڈیا 92نیوز) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔ہالینڈ کے شہر بریڈا میں جاری ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے اپنا دوسرا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جس میں گرین شرٹس نے عمدہ کھیل پیش کیا۔میچ میں پہلے برتری بھی پاکستانی ٹیم نے حاصل کی، یہ گول احمد اعجاز نے اسکورکیا تاہم پہلے کوارٹر کے آخر میں آسٹریلیا نے اس برتری کو ختم کردیا۔چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو بدترین شکست، ا±س کے بعد دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں کوئی گول نہیں ہوا البتہ پاکستانی گول کیپر عمران بٹ نے آسٹریلیا کے کئی خطرناک حملے ناکام بنائے۔چوتھے کوارٹر میں آسٹریلوی ٹیم آخر کار گول کرنے میں کامیاب ہوگئی، یہ گول ٹرینٹ نے اسکور کیا۔پاکستانی کھلاڑیوں نے گول برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم انہیں کامیابی نصیب نہیں ہوئی۔اس سے قبل پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 4-0 سے شکست ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …