لاہور ہائیکورٹ کا سوشل میڈیاکے خلاف ایکشن


(میڈیا92نیوز)
لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف توہین آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے متفرق درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی تین رکنی بنچ نے متفرق درخواست پر سماعت کی۔درخواستگزار کی جانب سے عبداللہ ملک ایڈوکیٹ نے دلائل دئیے۔ اور کہا کہ سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مواد شائع کیا جارہا ہےاور بعض لوگ جان بوجھ کر عدلیہ مخالف مواد اپ لوڈ کررہے ہیں جو کہ غیر قانونی فعل ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف تضحیک آمیز مواد پر پابندی عائد کی جائے اور پی ٹی اے سے اس حوالے سے پراگرس رپورٹ طلب کی جائے۔لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے پی ٹی اے سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …