ایپل کا نیا شاندار فارمیٹ آگیا! جانیئے

کیلیفورنیا:(میڈیا92نیوز) ایپل فون کے سافٹ ویئر آئی او ایس کے لیے پکسار اور ایپل کمپنی نے مشترکہ طور پر ایک نیا فائل فارمیٹ متعارف کرایا ہے جسے یو ایس ڈی زیڈ فائل فارمیٹ کا نام دیا گیا ہے۔

ہم کمپیوٹراورٹیبلٹ پر تصاویر اور ویڈیو کے کئی فارمیٹ سے واقف ہیں تاہم موبائل فون کی آمد سے ہم آگمینٹڈ ریئلٹی کے ایک نئے تصور سے روشناس ہوئے ہیں جو اس سے قبل خاص ہیلمٹ ڈسپلے کی بدولت ہی ممکن تھا۔ لیکن اب یو ایس ڈی زیڈ فارمیٹ والی فائلوں کو کسی بھی حقیقی ماحول کی ویڈیو میں رکھ کر اس کو تھری ڈی انداز میں دیکھنا ممکن ہوگا اور اسے بطور معیار اپنا کر لاتعداد اقسام کے آلات کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ اس کا عملی مظاہرہ نیچے دی گئی ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ یوایس ڈی زیڈ فائلوں کی دوسری اہم بات یہ ہے کہ ان پر کلک کرکے انہیں انٹرایکٹو انداز میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایپل اپنے نئے فون ماڈلز پر آگمینٹڈ ریئلٹی (اے آر) فیچرز دکھانے کا خواہشمند ہے جس کے لیے یہ فارمیٹ بنایا گیا ہے ۔ اس کے ذریعے آپ تھری ڈی انٹریکٹو ماڈل دوسروں کو دکھا سکیں گے یا اپنی کسی تخلیق کو حقیقی ماحول میں رکھ کر اسے پرکھنا چاہتے ہیں تو بھی یہ آپ کے لیے مددگار ہوگا۔
تاہم یو ایس ڈی زیڈ فارمیٹ کے بہت پیچیدہ پہلو بھی ہیں کیونکہ آگمینٹڈ ریئلٹی ایک نیا اور مختلف تصور ہے اور اسے ایک سنگل فائل میں رکھا گیا ہے۔ اسی ایک فائل تھری ڈی اجزا ہوں گے اور اسی میں انٹرایکٹویٹی بھی موجود ہوگی۔ پھر اسے کسی بھی منظر کا حصہ بنانے کی سہولت موجود ہوگی۔

توقع ہے کہ یہ آئی او ایس 12 کا حصہ بنے گا جس میں ایپل اے آر پلیٹ فارم متعارف کرارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …