آئی فون نے نئے اہم فیچر کا اعلان کردیا

Made with Repix (http://repix.it)

اسلام آباد(میڈیا92نیوز)آئی کلاؤڈ فار ونڈوز سے آپ آئی کلاؤڈ کے تمام فیچر تو استعمال نہیں کر سکتے لیکن کئی اہم فیچر استعمال کیےجا سکتے ہیںاب ایپل کے صارفین ونڈوز پی سی سے بھی اپنے آئی کلاؤڈ استعمال کر سکتے ہیں –> ۔اس کے لیے ایپل نے باضابطہ طور پر ایک یوٹیلیٹی iCloud for Windows بنائی ہے۔ اس میں آپ اپنے ونڈوز پی سی کی تصاویر اور دیگر فائلیں اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔اس یوٹیلیٹی سے آپ آئی کلاؤڈ کے تمام فیچر تو استعمال نہیں کر سکتے لیکن کئی اہم فیچر استعمال کیےجا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں ونڈوز صارفین کے لیے کچھ پابندیاں بھی ہیں۔کمپیوٹر سے آئی کلاؤڈ استعمال کرنے کا دوسرا طریقہ مطابقت رکھنے والے ویب براؤزر کے ذریعے iCloud.com استعمال کرنا ہے۔آئی کلاؤڈ فار ونڈوز میں صارفین فائلیں، تصاویر اور بک مارکس sync کر سکتے ہیں۔اگر آپ آؤٹ لک 2010 یا جدید استعمال کرتے ہیں تو آپ نہ صرف اپنی ای میلز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اپنے آئی فونز کے رابطے ، کیلنڈر اور یاددہانیوں تک بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ تصاویر کےبرعکس آپ اپنے پی سی سے دوسرے صارفین کو فائلیں شیئر نہیں کر سکتے

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …