کون سے سیاروں کو دور بین کے بغیر دیکھا جاسکتا ہے؟جانیئے


(میڈیا92نیوز)
ماہرین فلکیات نے انکشاف کیا ہے کہ رواں ماہ نظام شمسی کے لیے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔اس ماہ نہ صرف رات کا آسمان کئی سیاروں سے روشن ہوگا بلکہ اہم سیارچوں کو بھی دور بین کے بغیر بآسانی دیکھا جاسکے گا ۔19 جون کی رات کوویسٹا سیارچہ زمین کی مخالف سمت میں ہو گا یعنی وہ سورج اور زمین کے در میان میں ہوگا ۔ویسٹا کو بونا سیارہ بھی کہا جاتا ہے ۔یہ سیارچہ 326 میل وسیع ہے اور 19 جون کو یہ زمین سے 10 کروڑ میل کے فاصلے پر ہوگا جو رات کے وقت کسی دوربین کے بغیر صاف دکھائی دے گا اور اگلے کئی ماہ تک آسمان پر جگمگا تا رہے گا ۔ویسٹاسیارہ زحل کے بائیں جانب ہوگا اور اس کی دائیں جانب ایک اور سر خ ستارہ اینٹا رس بھی موجود ہوگا ۔ اس پورے مہینے نظام شمسی کا سب سے بڑا سیارہ مشتری (جو پیٹر ) پوری آب وتاب سے دکھائی دے گا جب کہ 22 سے 20 جون وہ چاند کے ساتھ ساتھ ہوگا ۔اس ماہ سورج غروب ہونے کے بعد سیارہ زہرہ ( وینس ) بھی اُفق پر ہوگا ۔ 27 جون کو زحل (سیٹرن ) بھر پور روشن ہوگا اور 26 درجے پر جھکا ہونے کی وجہ سے اس کے حلقے اور دائرے بہت خو ب صورت دکھائی دیں گے ۔مریخ بھی آہستہ آہستہ روشن ہوتے ہوئے 27 جولائی کو زمین سے قریب تر پہنچ جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …