سپریم کورٹ ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میڈیا مالکان طلب

لاہور(میڈیا92نیوز) سپریم کورٹ نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میڈیا مالکان کو آج طلب کرتے ہوئے میڈیا اداروں سے نکالے گئے صحافیوں کی برطرفیاں معطل کردیں۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں2رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صحافیوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے عدالتی حکم کے باوجود بعض میڈیا ہاؤسز کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے عدالتی حکم کے باوجود بعض میڈیا ہاؤسز کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ میڈیا مالکان 11جون(آج) ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر وضاحت کریں، عدالت نے سیکرٹری اطلاعات کو بھی طلب کرلیا۔ صدر الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن آصف بٹ بھی عدالت میں پیش ہوئے جن کی نشاندہی پر عدالت نے میڈیا اداروں سے نکالے گئے صحافیوں کی برطرفیاں بھی معطل کردیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …