گوگل نے انسانوں کو تباہی سے بچا لیا

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اب مصنوعی ذہانت پروگرام ہتھیار بنانے کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

کمپنی نے مصنوعی ذہانت پر مبنی اس ٹیکنالوجی کی ڈیزائننگ کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ہدایات کے مطابق شہریوں کو زخمی کرنے، نقصان پہنچانے، جاسوسی مقاصد یا بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے منصوبوں کیلئے گوگل مصنوعی ذہانت کے پروگرام ڈیزائن نہیں کرے گا۔
اس سے پہلے گوگل کا پینٹاگان کے ساتھ ڈرون فوٹیج کیلئے مصنوعی ذہانت کا معاہدہ منظرعام پرآیا تھا جس کے بعد گوگل کے کئی ملازمین احتجاجاً مستعفی ہوگئے تھے۔

معاملے پر کی جانے والی تنقید اور احتجاج کے بعد گوگل نے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی تجدید سے انکار کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …