دل کرتا ہے کہ ڈیمز بنانے کیلئے چولہ پہن کر چندہ مانگوں.؟!؟!

اہم ترین (میڈیا92 نیوز)چیف جسٹس پاکستان مسٹرجسٹس میاں ثاقب نثار نے پانی کی کمی سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے کہ نوازشریف اورزرداری نے اپنے ادوار میں کچھ نہیں کیا، دل کرتا ہے ڈیمز بنانے اور ملک کا قرضہ اتارنے کے لیے چولہ پہن کر چندہ مانگوں۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پانی کی کمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،سماعت میں میٹروپولیٹن حکام اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ دارالحکومت کو 58.7 ملین گیلن پانی سپلائی کیا جارہا ہے، پانی کی طلب 120 ملین گیلن سے بھی زیادہ ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی ٹینکرز کا پانی فروخت ہورہا ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دل کرتا ہے ڈیمز بنانے اور ملک کا قرضہ اتارنے کے لیے چولہ پہن کر چندہ مانگوں، نواز شریف اور زرداری نے اپنے ادوار میں کچھ نہیں کیا۔
چیف جسٹس نےکہا کہ ووٹ کو عزت دو کا مطلب یہ ہے لوگوں کو بنیادی حقوق دیئے جائیں، بلی کی طرح آنکھیں بند نہیں کر سکتے،عملی طور پر کچھ کرنا ہوگا۔
جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اربوں کا پانی ہم منرلز کے ساتھ سمندرمیں ضائع کررہےہیں، پانی کے مسئلے پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے، اعتزاز احسن آپ چند روز میں پانی کے معاملے پر پالیسی بنا کر دیں

درخواست گزار نے کہا کہ طارق فضل چوہدری نوسربازہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 20 مرتبہ طارق فضل چوہدری کو بلایا ہے، اسلام آباد میں پانی کے ڈیمز نہ بنانے پر شور مچا ہے۔
عدالت نے اعتزاز احسن کو عدالتی معاون مقرر کردیا اور کہا اعتزاز احسن پینے کے پانی کے ذخیرہ پر رپورٹ مرتب کر کے دیں، پانی کا مسئلہ مستقبل میں خطرناک ناسور بن سکتا ہے۔
عدالت نے پانی کے مسئلے پر اعتزاز احسن سے 21جون تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملک ابرارا، زمرد خان، چیف کمشنر اسلام آباد، آفیسرز کنٹونمنٹ بورڈ اور چیئرمین سی ڈی اے کو طلب کرلیاہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …