سونگھنے والا اسمارٹ فون

برلن:(میڈیا92نیوز) ایک اسمارٹ فون کو سونگھنے کے صلاحیت دے کر بہت سے فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں اوراس ضمن میں جرمنی کے ایک ادارے نے ایک بہت حساس سینسربنایا ہے جوکئی طرح کی بوسونگھ کر ان کی شناخت کرسکتا ہے۔

جرمنی کے مشہورکارلسروہے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں کا تیارکردہ سینسر کئی طرح کے بوکو ان کے سگنل پیٹرن کی بنیاد پر شناخت کرتا ہے۔ اسے ’اسمیل ڈیکٹ‘ یعنی اسمیل ڈٹیکٹر کا نام دیا گیا ہے جو دھویں کے الارم کی طرز پر کام کرتے ہوئے ہوا میں موجود خوفناک اور مضر ذرات شناخت کرسکتا ہے۔

’برقی ناک میں نینو فائبرز لگے ہیں جو مختلف گیسوں کو بھانپ لیتے ہیں، جن میں کئی اقسام کی بو شامل ہیں۔ پھر ان کے برقی سگنل کے پیٹرن بنتے ہیں اور یوں اس بو کا پتا لگایا جاسکتا ہے، ‘ کے آئی ٹی انسٹی ٹیوٹ آف مائیکرواسٹرکچر ٹیکنالوجی کے سائنسداں ڈاکٹر مارٹِن سومر نے کہا۔
اس کی جسامت چند سینٹٰ میٹر ہے جس پر ٹِن آکسائیڈ سے نینوتاربنائے گئے ہیں اور ان پر بہت سارے سینسر نصب ہیں۔ برقی مزاحمت میں تبدیلی سے ایک خاص سگنل پیدا ہوتا ہے جس کی بنیاد پرسینسرسیکنڈوں میں بو یا گیس پہچان لیتا ہے۔ ڈاکٹر سومر نے بتایا۔ تاین اب اسے مختلف انداز میں آزمایا جارہا ہے تاکہ یہ پوری دنیا میں استعمال ہوسکے تاکہ یہ بڑے پیمانے پراستعمال ہوسکے۔ گلاب کی خوشبو دھوپ میں الگ اور بارش میں مختلف ہوتی ہے اوراسی بنا پرسینسرکومزید بہتربنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اگلے مرحلے میں برقی ناک کو اسمارٹ فون میں عین اسی طرح لگایا جاسکے گا جس طرح آج ہرفون میں کیمرہ لگا ہوتا ہے۔ اس طرح اسمارٹ فون دیکھنے کے علاوہ سونگھنے کی صلاحیت بھی حاصل کرلے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …