سو سال تک کارآمد رہنے والی ایٹمی بیٹری تیار

مانیٹرنگ ڈیسک (میڈیا 92 نیوز) ماسکوروسی انجینئروں نے مسلسل 100 سال تک کارآمد رہنے والی ایٹمی بیٹری تیار کی ہے جو ہمارے بہت سے مسائل حل کرسکتی ہے۔

ماسکو میں واقع ٹیکنالوجیکل انسٹی ٹیو ٹ کے ماہرین نے ایک تابکار عنصر سے یہ بیٹری تیار کی ہے جس میں قدرتی طور پر بی ٹا انحطاط (ڈیکے) ہوتا ہے اور اس عمل سے وولٹیج (پوٹینشل) پیدا ہوتا ہے، اسی بنا پر یہ بی ٹا وولٹائک بیٹری کہلاتی ہے۔

بی ٹا وولٹائک بیٹریاں ایسے کاموں کے لیے مناسب ہیں جہاں چارجنگ محال ہوتی ہے جن میں انسانی جسم کے پیس میکر اور چھوٹے سیٹلائٹس شامل ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ آیا ان کا استعمال مکمل محفوظ رہے گا یا نہیں؟
ان بیٹریوں کی تیاری میں روسی ماہرین نے نکل 63 کے آئسوٹوپ کو خاص سیمی کنڈکٹر ڈائیوڈز کے درمیان رکھا ہے جنہیں شاٹکی بیریئر کا نام دیا گیا ہے،یہ بیریئر یا رکاوٹ اکثر کرنٹ کو یک سمتی رکھتی ہے یعنی آلٹرنیٹنگ کرنٹ کو ڈائریکٹ کرنٹ میں تبدیل کردیتی ہے۔
ان میں سے ہر تہہ کی موٹائی صرف دو مائیکرو میٹر ہے اور یہ اندر موجود نکل آئسوٹوپ کے ہر گرام سے بھرپور وولٹیج حاصل کرتی ہے، اندازہ ہے کہ اس طرح 3300 ملی واٹ گھنٹے بجلی فی گرام حاصل کی جاسکتی ہے، اس طرح بیٹری میں گویا بجلی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔
یہ بیٹری مسلسل 100 برس تک بجلی پیدا کرتی رہے گی اور اس طرح مریخ سے آگے کے خلائی مشن کے لیے بھی نہایت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …