یوٹیوب پر اب ہوگی چیٹ


نیویارک (ٹیکنالوجی ڈیسک/میڈیا92نیوز)اگر تو آپ سوشل میڈیا ویب سائٹس کو چیٹ کے لیے استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب یوٹیوب کے ویب ورژن میں دوستوں سے بات کرنا ممکن ہونے والا ہے ۔جی ہاں یوٹیوب کے موبائل ایپلی کیشن میں تو کافی عرصے سے میسجنگ کا آپشن موجود ہے مگر اب یہ آپشن ویب ورژن کے لیے متعارف کرائے جانے والا ہے مگر کیا یہ فیس بک کے لیے خطرہ ثابت ہوسکے گا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا تاہم یہ استعمال میں کافی آفی آسان بھی ہے ۔نائن ٹو فائیو گوگل کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب سائٹ اوپن کرنے پر اوپر دائیں جانب کے کونے میں جہاں پر وفائل فوٹو ہوتی ہے ،وہاں ایک نیا بٹن یوٹیوب ایپس اور نوٹیفیکیشنز کے درمیانا نظر آئے گا ۔تاہم یہ دیکھنا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا کہ جہاں صارفین کے لیے ویڈیوز کے لنک کاپی پیسٹ کرنا بہت آسان ہے (موبائل کے مقابلے میں ) ،وہ اس میسجنگ آپشن کو کیوں آزمانا پسند کریں گے ؟ تاہم اگر آپ فون کی بجائے کی بورڈ سے چیٹ کرنا پسند کرتے ہیں تو اب بہتط جلد یہ آپشن آپ کو یوٹیوب کے ویب ورژن میں بھی مل جائے گا بلکہ اکثر افراد کومل بھی چکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …