اب صرف ایک مشین آپ کو دے گی خراٹوں سے نجات


بوسٹن(ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)آپ شریک حیات کو خراٹے لینے سے تو روک نہیں سکتے مگر کچھ ایسا بندو بست تو کر سکتے ہیں کہاس کے خراٹے آپ کو سنائی نہ دیں ۔ٹیکنالوجی کمپنی نو کیا کے سابق انجیننئر ز نے ایک ایسی ہی چیز تیا ر کرلی ہے جو آپ کو شریک حیات کے خراٹوں کی تکلیف دہ آواز سے محفوظ رکھ سکتی ہے ۔یہ کان کے اندرونی حصے کو ڈھانپنے والے ائیر بڈاز ہیں جو 500 میگا ہرٹز سے کم فریکونسی کی آواز کو بلاک کر سکتے ہیں ۔یہ وہ خاصیت ہے جو مارکیٹ میں اس سے پہلے دستیاب ائیر بڈز میں نہیں پائی جاتی ۔(QuietOnSleep)نامی یہ ائیر بڈز 159 ڈلرمیں دستیاب ہیں ۔ان کی بیٹری کو 20 گھنٹے کیلئے چارج کی جاسکتا ہے اور ائیر بڈز کیساتھ فراہم کیا جانیوالا کیس ہی چارجر کے طور پر استعمال ہوتا ہے ۔رواں سال اکتوبر میں یہ ائیربڈز فروخت کیلئے مارکیٹ میں دستیاب ہو نگے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …