”بی ایم ڈبلیو “ نے اپنے ملازمین کے لیے کیا چیز بنا ڈالی؟


میونخ (ٹیکنالوجی ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)دنیا کی کوئی بھی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ایسی نہیں جو میلوں پر نہ پھیلی ہوئی ہو ۔اور جب بات ہو دنیا کی سب سے مقبول گاڑی ”بی ایم ڈبلیو “کی تو یہ اس قدر وسیع و عریض ہے کہ اس کے کچھ ملازمین کو 12 کلو میٹر روزانہ چلنا پڑتا ہے ۔کمپنی کو اپنے ایسے ملازمین پر ترس آگیا ہے ،جہیں کار سازی کے مختلف مراحل پر نظر رکھنے کیلے فیکٹری کے ایک سے دوسرے کونے تک جانا پڑتا ہے ۔ کمپنی نے ”سگ وے “ کی طرز کی ایک ذاتی سواری تیار کی ہے جو ملازمین کو فیکٹری میں بغیر چلے ایک سے دوسری جگہ پہنچنے میں مدد دیتی ہے ۔بجلی سے چلنے والی یہ سواری ایک پلیٹ فارم ،پانچ پہیوں اور ایک ہینڈل پر مشتمل ہے ۔اسے دیوار میں نصب عام ساکٹ سے چارج کی جاسکتا ہے ،جبکہ یہ 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ نے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔اس کی رفتار کو ایڈ جسٹ بھی کیا جا سکتا ہے اور بی ایم ڈبلیو کی فیکٹری میں دوڑنے کیلئے اس کی رفتار 12 کلو میٹر فی گھنٹہ رکھی گئی ہے ۔اس سادہ سی سواری کو ایک بہترین ایجاد قرار دیا جارہا ہے ،اور تو قع کی جارہی ہے کہ مستقبل میں شاپنگ مالز ،ایئر پورٹس وغیرہ پر بھی یہ سود مند ثابت ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …