ایم این اے اور ایم پی ایز نیب کے نشانے پر


اسلام آباد ، لاہور (میڈیا92 نیوز) نیب نے ایک ایم این اے اور تین ایم پی ایز کے خلاف بد عنوانیوں کی شکایات پر کارروائی شروع کر دی ۔بدھ کو نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے رکن پنجاب اسمبلی شاہ نواز خان کے خلاف گو رنمنٹ بوائز پر ائمری سکول نمبر 2 حسن ابدال کی عمارت پر مبینہ طور پر قبضہ کرنے اور اس سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے ، سابق صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت پنجاب چوہدری محمد شفیق کے خلاف 98 کنال سر کاری اراضی پر مبینہ طور پر قبضہ کرنے اور تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے ۔چیئرمین نیب نے پٹرولیم ڈویثر ن حکومت پاکستان اور دیگر وفاقی وزار توں میں قواعد و ضوابط کے برعکس کمپنیاں قائم کرنے کی مبینہ شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے ۔چیئرمین نیب نے ایم این اے ریاض الحق کے خلاف اختیا رات کا نا ئز استعمال کر تے ہوئے چیئرمین میو نیپل کمیٹی او کاڑہ کے سڑ کوں کی تعمیر و ترقی کیلئے مختص کر دہ سر کاری فنڈز میں مبینہ خور د برد کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے ۔چیئرمین نیب نے عامر نسیم ،ممبر گیس (اوگرا) کے خلاف مبینہ طور پر بد عنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ممبینہ شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے ۔چیرمنین نیب نے عبد الکریم سو مرو ایم پی اے کے خلاف مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی شکایت کانوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے ۔چیئرمین نیب نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے مبینہ طور پر ایک نجی بینک میں قواعد کے برعکس 5 ارب روپے ڈیپا زٹ کرانے کی مبنیہ شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …